امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے، چیف سلیکٹر

Spread the love

اسپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں،آئندہ چند روز میں مزید ٹیسٹ ہوں گے

میری رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ فٹ ہیں، انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ

کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی ،ٹیم اگر جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔لاہور پریس کلب

میں پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف سلیکٹر

ںے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر چکے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انضمام الحق

نے کہا کہ اسپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ

ہو نگے، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے،میری رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ

فٹ ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں