امریکی کمپنی کی بھارت کو F-21جنگی طیارے تیار کرنے کی پیشکش

Spread the love

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ

مارٹن نے بھارت کو ایف 21جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کردی جو

صرف مخصوص بھارت کیلئے ہی تیار کیے جائیں گے،شراکت داری سے نہ

صرف بھارت اپنی ضروریات پوری کر پائے گا بلکہ اسکی د فا عی صلاحیت میں

اضافہ ہوگا اور صنعتی ضرورت بھی پوری ہوگی، بھارت کو اس وقت جدید

ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت میں توسیع کی ضر و ر ت ہے، خیال رہے حال ہی

میں بھارت کی جانب سے18ارب ڈالر کے ایک سو 14جنگی طیارے خریدنے کی

کوششیں جاری ہیں جس کیلئے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا

کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کا ایف-21، بوئنگ

کا ا یف اے -18، ڈیسالٹ ایویشن کا رافیل، یورپی کمپنی کا یورو فائٹر ٹائفون،

روس کا مگ 35اور سوئیڈش کمپنی ساب کا گریپن، وہ طیارے ہیں جن کی

خریداری میں بھارت دلچسپی رکھتا ہے۔مذکورہ ٹینڈرز کے پیش نظر لوک ہیڈ

مارٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کمپنی کا کہنا تھا وہ

بھارت کیساتھ طویل مدتی بین الاقوامی دفاعی شراکت داری کیلئے پر عزم ہے،اگر

بھارتی حکومت کمپنی کی ایف21طیا ر ے تیار کرنے کی پیشکش قبول کرتی ہے

تو پھر یہ طیارے دوبارہ کسی بھی ملک کیلئے تیار نہیں کیے جائیں گے،اس

کیساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کیساتھ ہماری تجویز کردہ شراکت داری سے

نہ صرف بھارت اپنی ضروریات پوری کر پائے گا بلکہ اس کی دفاعی صلاحیت

میں اضافہ ہو گا اور صنعتی ضرورت بھی پوری ہوگی، بھارت کو اس وقت جدید

ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت میں توسیع کی ضرورت ہے جس کیلئے لوک ہیڈ

مارٹن کی پیشکش ایک گیم چینجنگ دفاعی شراکت ہوسکتی ہے۔لوک ہیڈ مارٹن

کے اسٹریٹیجی اور بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر وویک لال نے بھارتی خبر

رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا اگر بھارت ان کی کمپنی کیساتھ معاہدہ

کرتا ہے تو ایف 21کی ٹیکنالوجی اور اس کی کانگریشن وہ دنیا میں کسی دوسرے

ملک کو فروخت نہیں کرے گا۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں