امریکہ,ایران تنازعات مذاکرات سے حل کریں،پاکستان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)دفتر خا رجہ نے کہا ہے پاکستان کو خطے میں امریکہ

ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنا ز عات پر امن طریقے سے حل

کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان میں چینی

شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دو نو ں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی

مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی

تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کیخلاف کارروائی

کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارتخانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ

سے را بطہ کر سکتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی

جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیئے ،تفصیلات کے مطا

بق ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ایک سوال کے

جواب میں انہو ں نے مطالبہ کیا کہ بھارت حریت رہنما ئوں کو فی الفور رہا

کرے، کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے

خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا، پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ ہر

فورم پر اٹھا رہا ہے، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم رہا کر دیا گیا،

پاکستان بھارت کیساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تاہم اپنی حفاظت اور

بھرپور جواب کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس

میں21مئی کو شرکت کر ینگے، ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ

کیلئے اہم فورم ہے، وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں 13،14جون کو متوقع شرکت

کرینگے ، ا یو اے ای سے 3500پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے

مرحلے میں 572قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65،

فجیرہ 62، شارجہ سے52پاکستانی قیدی رہا ہوں گے،امریکہ سے 50پاکستانیوں

کو ڈی پور ٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ

ہے، پاکستان کامئو قف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا

ہے، ڈی پورٹ ہونیوالوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔


دفتر خارجہ

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں