16 اپریل کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1746ء سکاٹ لینڈ میں جنگ کلاڈن اور ہائ لینڈ کلینز کی بربادی

1799ء جنگ کوہ تبور میں نپولین کی فوج نے عثمانیوں کو اککا کے قریب دریائے اردن کے دوسرے کنارے پر دھکیل دیا۔

1917ء ولادیمیر لینن کو روس سے ملک بدر کر دیا گیا۔

1919ء جلیانوالا باغ کے احتجاج میں پورے ہندوستان میں ہڑتال۔

1939ء شاہ محمد رضاپہلوی کی شادی مصر کی شہزادی فوزیہ سے ہوئی

1953ء یوگوسلاویہ کے مارشل جوزف ٹیٹو برطانیہ کا دورہ کرنے والے پہلے کمیونسٹ رہنما بنے

1962ء برازیل نے امریکی کاروبار اپنی تحویل میں لے لیے

1972ء اپالو 16 کی چاند کی طرف پرواز شروع ہو گئی۔

1988ء عراق کے شہر حلبجہ میں زہریلی گیس کے حملے سے ہزاروں افراد ہلاک

1996ء سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو نے کراچی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا

2004ء نیپال کے دار الحکومت کھٹمنڈو میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہرہ کرنے والے ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ہونے والوں میں سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا بھی شامل تھے۔

ولادت

1877ء شاہِ ایران، رضاپہلوی پیداہوئے

1844ء اناطول فرانس فرانس کے مشہور ناول نگار گزرے ہیں، وہ 16 اپریل 1844 کو پیدا ہوئے اور 12 اکتوبر 1924 کو وفات پائی۔ ان کے ناول تائیس کو 1921ء میں ادب کا نوبل انعام بھی ملا۔

1889ء چارلی چیپلن، برطانوی فلمساز و اداکار اور موسیقی کار تھے۔

ان کے بارے میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

1910ء عشرت رحمانی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز نقاد، محقق،ڈراما نویس، مؤرخ، مترجم اور سوانح نگار تھے۔ ان کی تصانیف: عشرت فانی (خود نوشت سونح عمری)، اردو ڈراما کا ارتقا (تنقید)، اُردو ڈرامے کی تاریخ و تنقید، (تنقید)، تاریخِ سیاست ملی (تاریخ)، ہماری آزادی کی کہانی (پانچ جلدیں)، آغا حشر کے ڈرامے (پانچ جلدیں، ترتیب)، شہیدِ ملت (سوانح)، بہادر شاہ ظفر (سوانح)، مرزا غالب (سوانح)، حیاتِ جوہر (سوانح)، اکابرین سیاست (سوانح)، برادرانِ ملت (سوانح)، انوکھا سنسار (ڈراما)، دکھیا سنسار (ڈرامے)، شا ہجہاں (ڈراما)، آغا حشر (سوانح)، پرستان
اونچے نشاں والے، دونوں جہاں والے، ایک حمام میں (ترجمہ)، سُورج کے ساتھ ساتھ (ترجمہ)، تیرے گیت (گیت،نغمے اور ترانے)، ڈرامے چند (ڈرامے)، اسلامی تہذیب و تمدن (تاریخ)، سن ستاون (تاریخ)، اٹھارہ سو ستاون کے مسلمان مجاہد (تاریخ)، سرسید سے قائد اعظم تک (سوانح)، معلم اخلاق، نشتر (ناول، ترتیب)۔ عشرت رحمانی 20 مارچ، 1992ء کو کراچی، پاکستان وفات پا گئے اور کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے

1927ء سابقہ کاتھولک کلیسیا اور ویٹیکن سٹی مقتدر اعلیٰ تھے۔ یہ پاپائی جلسۂ انتخاب میں اگست 2005ء کو منتخب ہوئے۔ ان سے قبل جان پال دوم پوپ تھے۔ پوپ بینڈکٹ XVI اپنی وفات 2013ء تک پوپ رہے۔ اور ان کے بعد فرانسس پوپ بنے۔

1940ء مارگرٹ دوم، ڈنمارک کی ملکہ

1963ء سلیم ملک، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

1926ء مشہور امریکی مزاحیہ فنکار اور ہدایت کار جیری لیوس نیوجرسی میں پیدا ہوئے

1970ء كکلبھوش یادھو،پاکستان میں الیاس حسین مبارک پٹیل کے نقلی نام سےگرفتار ہوا اس کا خفیہ نام منکی ہے، جس کا تعلق بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را سے ہےاس نے اپنے اقبالی بیان میں اعتراف کیا کہ وہ پاکستان میں خفیہ مشن پر تھا اور اس کا کام بلوچستان اور سندھ میں تخریبی کارروائیاں کرنا تھا اور اس سلسلہ میں اس نے متعدد دھماکے کرائے اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہو بھارتی شہری اور بحریہ کے افسر ہے وہ بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر ہے۔ جبکہ بھارت نے محض اس کی بھارتی شہریت اور بحریہ کا سابق اہلکار ہونے کی ہی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی فوج نے اس کے اقبالی بیان کی ویڈیو بھی جاری کی۔ بھارت نے اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا لیکن اس کی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ برطانیہ کی فرانزک لیبارٹری نے کلبھوشن کے پاسپورٹ کے بارے میں رپورٹ کیا کہ اس کا پاسپورٹ اصلی ہے جو حکومت انڈیا کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ جس پر انڈیا کے کسی وکیل نے کوئی دلیل نہیں دی اور پورے کیس میں محض قونصلر تک رسائی کا تقاضہ کیا۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت نے فروری 2019ء میں اس کیس کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس کے بعد بھارت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ان کے جہاز ایک پہاڑی پر بم گرا کر فرار ہوگئے اور دوسرے دن دوبارہ خلاف ورزی کی کوشش کی جس کے دفاع میں پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے دو مگ 17 جہاز مار گرائے جس میں سے ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں جب کہ ایک کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس کے پائلٹ ابھے نندن کو گرفتار کر لیا۔ جس کے 4 دن بعد ابھے نندن کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ابھے نندن نے پاکستان فضائیہ اور پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

وفات

744ء ولید ثانی بن یزید، اموی خلیفہ

1828ء فرانسسکو گویا، ہسپانوی مصور

1995ء اقبال مسیح، 3000 بچوں کا نجات دہندہ، پاکستان کے شہر مریدکے سے تعلق رکھنے والا یہ عظیم بچہ جس نے چند سو رپووں کے عوض 7 سال غلامی کی مگر قرض تھا کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لیتا تھا۔ اس کو 16 اپریل 1995 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسے عالمی ری بک یوتھ ان ایکشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

2011ء مزاحیہ اداکار ببو برال پاکستانی سٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار تھے انہوں نے بے شمار مزاحیہ سٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ اپنے فنی سفر کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ ببو برال مورخہ 15 اپریل 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو طویل علالت کے بعد 47 برس کی عمر میں لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ کینسر، ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے۔

تعطیلات و تہوار

1946ء شام کو آزادی حاصل ہوئی

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں