یوٹیلیٹی سٹورز 8 ارب کے نادہندہ ،درجنوں کمپنیوں نے اشیاء خوردونوش کی ترسیل رو کدی

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مالی بحران میں پھنس گئی

میڈیارپورٹ کے مطابق رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت

کا خدشہ ہے جس کی وجہ یوٹیلیٹی سٹورز کا مالی بحران ہے، کارپوریشن نجی

کمپنیوں کی 8 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائد

کمپنیوں نے رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کی ترسیل رو کدی جسکے باعث

یوٹیلیٹی سٹورز نے حکومت سے 2 ارب روپے رمضان پیکیج میں سے 75 فیصد

رقم پیشگی مانگ لی ہے اور حکومت نے بھی سٹورزکو رمضان میں سپلائی

بحالی کیلئے فنڈز ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔


یوٹیلیٹی سٹورز

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں