ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی، ورلڈ کپ میں شرکت خطرے کا شکار

Spread the love

جوہانسبرگ(سپورٹس رپورٹر)ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی ، ورلڈ کپ میں

شرکت خطرے میں پڑ گئی ،جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹر رواں ہفتے فیصلہ

کریں گے کہ ہاشم آملہ ان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے اسکواڈ کا حصہ ہوں

گے یا نہیں۔غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ

کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی

حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی

کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے۔ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا

کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4اننگز میں 51رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی

ٹیم کے خلاف ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔انہوں نے سری

لنکا کے خلاف آخری 2ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت

خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ایک ماہ تک کرکٹ سے دور

رہنے کے بعد ہاشم آملہ مقامی ٹی 20مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل

کے آغاز میں واپس آئے تاہم ان کے پہلے 3 میچز میں انہوں نے صرف 28رنز

بنائے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں