کینیڈا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 1مشتبہ شخص گرفتار

Spread the love
بشکریہ روزنامہ جنگ

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے علاقے پینٹیکن میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ کینیڈین پولیس کےبیان کے مطابق تین مختلف مقامات پر

فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور تمام واقعات 5 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آئے۔خبر رساں ایجنسی کے

مطابق پینٹیکن میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، اطلاع ملتے

ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل کچھ دوری پر ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ

پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک، ایک گھنٹے کے وقفے سے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تینوں

واقعات ٹارگٹڈ کارروائی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کےدوران 60 سالہ شخص کو گرفتار کر

کے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر

رہی ہے فائرنگ کے واقعات کے محرکات اور ملزم کا مقصد بھی اب تک معلوم نہیں ہو سکا

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں