کراچی:آصف زرداری نے پارک لین کی ملکیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Spread the love

کنسٹرکشن کمپنی کے 25 فیصد حصص میرے پاس تھے۔ صدر مملکت بننے کے بعد ڈائریکٹرشپ چھوڑدی۔مؤقف

کراچی(صباح نیوز)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارک لین کی

ملکیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے

موقف اختیار کیا ہے کہ پارک لین ا سٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی سے میراکوئی تعلق نہیں ، صدر بننے سے قبل

پارک لین کے 25 فیصدکے شیئرہولڈر تھا،صدر بننے کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹرشپ چھوڑدی تھی،درخواست

میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹرشپ چھوڑنے کے فیصلے سے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو آگاہ کر دیا تھا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں