ڈاکٹر سید محمدعبداللہ

Spread the love

5 اپریل 1906 تا 14 اگست 1986

ڈاکٹر سید محمدعبداللہ

ابتدائی حالات زندگی

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام) سید محمد عبد اللہ 5 اپریل 1906ء کو منگلور (ضلع مانسہرہ) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد عالم اور حکیم تھے۔ انہوں نے شروع کی تعلیم گھر میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اسکولوں میں پڑھے۔ وہ لاہور سے میٹرک کیا۔ اس کے بعد 1922ء میں منشی فاضل، 1923ء میں ایف اے کیا۔ اس کے بعد بی اے، ایم اے (فارسی) اور ایم اے عربی کی پڑھائی مکمل کر کے 1935ء میں ڈی لِٹ کی ڈگری حاصل کی۔

تحریک خلافت میں

سید محمد عبد اللہ تحریک خلافت میں بڑھ چڑھ حصہ لیے تھے۔ 1921ء میں انہیں اس کی وجہ سے چھ مہینے قیدوبند کی سزا بھی دی گئی تھی۔

ملازمت

ڈاکٹر سید عبد اللہ اپنی زندگی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے تھے۔ مگر ان بیشتر جامعہ پنجاب سے ہی منسلک تھے۔ وہ لیکچرر رہے، اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہے، عربی اور فارسی کے شعبوں کے صدر رہے اور صدرلائبریرین بھی رہے۔ بالآخر وہ جامعہ پنجاب کے اسلامی دائرۃ المعارف منصوبے کے صدر بنے تھے۔

پاکستان کی پہلی اردو کانفرنس

ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ نے پاکستان کی پہلی اردو کانفرنس کا انعقاد مارچ 1948ء میں جامعہ پنجاب میں کروایا۔ اس کانفرنس میں مولوی عبدالحق اور سردار عبدالرب نشتر شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں اردو کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کی تیاری کا منصوبہ منظور ہوا تھا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس منصوبے کی صدارت جامعہ پنجاب کے ڈاکٹر مولوی محمد شفیع کریں گے۔

تحریری کام

عبد اللہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ بطور خاص تاریخ اردو اور ادبی تنقید سے دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ پاکستانی تہذیب کے موضوع پر بھی لکھے تھے۔اسلامی دائرۃ المعارف پر کام کے علاوہ وہ 19 جلدوں پر مشتمل تاریخ ادبیات مسلمانانِ پاکستان و ہند پر بھی کام کیے۔ان کی کل تصانیف کی تعد 30 ہے۔ وہ اردو کے مسائل پر کئی انگریزی اخباروں میں مضامین لکھے تھے۔

اہم تصانیف

اردو ادب کی ایک صدی
اطراف غالب
اردو ادب جنگ عظیم کے بعد
ادبیات فارسی میں ہندؤں کا حصہ
مباحث
طیف اقبال
سر سید اور ان کے نامور رفقاء
مطالعہ اقبال کے چند نئے رخ
وجہی سے عبد الحق تک
مقامات اقبال
مسائل اقبال
نقد میر
شعرائے اردو کے تذکرے
تفہیم اقبال
ولی سے اقبال تک

اسلامی دائرۃ المعارف

جامعہ پنجاب لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع 1963ء میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ اسلامی دائرۃ المعارف کی تیاری میں جٹے تھے۔ اس خلاء کو پر کرنے کے لیے سید عبد اللہ کو صدر اور مدیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، چونکہ وہ اورینٹل کالج سے قبل ازوقت وظیفہ لے چکے تھے۔ جب ڈاکٹر سید عبد اللہ اس منصوبے میں شامل ہوئے، تین جلدیں تیار تھی۔ تاہم 1986ء میں ان کے انتقال تک 23 میں سے 22 جلدیں مکمل ہوچکی تھی۔

وفات

وہ 14 اگست 1986ء جو 80 برس کی عمر میں آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں