ڈاکو راج شہری موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی سے محروم

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)ڈاکو دن دہاڑے ایک شہری سے موٹر سائیکل ،2000روپے نقدی اور ایک موبائل

فون چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ فتح شاہ کے علاقہ چک455گ ب کا رہائشی علی

حسن بلوچ سمندری سے گھر جا رہا تھا کہ کنجوانی قبرستان کے قریب تعاقب میں آنے والے دو ڈاکوئوں نے

روک کر گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل سمیت دوہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں