چیخنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا،حماد اظہر

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے

(ن) لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا، ماہرین کہہ رہے ہیں

کہ اسحاق ڈار نے معیشت کے غلط اعداد وشمار دیے،وہ قوم سے ہی نہیں اپنی

کابینہ سے بھی جھوٹ بولتے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا ن لیگ اپنے دور کا بتائیں کہ آخری دس ماہ میں اسٹاک مارکیٹ

کیوں گری ؟موجودہ حکومت ماضی کے بگاڑ بگھت رہی ہے۔ زرداری، حمزہ

شہباز اور اومنی کیس میں کوئی فرق نہیں، ہمارے دور میں قرض میں گزشتہ

حکومت کی نسبت آدھا اضافہ بھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے

سے جو اعدادوشمار دیے گئے وہ بالکل غلط دیے گئے، ان لوگوں کو بالکل شرم

نہیں، معیشت کا بْرا حال انہی لوگوں نے کیا جو دعوے کرتے ہیں۔ ہم مانتے کہ

معیشت سست روی کا شکار ہے لیکن یہ گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیاں ہیں۔

ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار نے معیشت کے غلط اعداد وشمار دیے۔ ہمارے

دور میں قرض میں گزشتہ حکومت کی نسبت آدھا اضافہ بھی نہیں ہوا۔ ہم تسلیم

کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ن لیگ کے پہلے دس ماہ میں دس فیصد سے

زائد مہنگائی کی شرح تھی۔انہوں نے کہا چیخنے والوں کو کسی صورت این آر او

نہیں دیا جائے گا ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں