پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی امکانات روشن

Spread the love

سری لنکا نے ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے دو میچز پاکستان میں آ کر کھیلنے کی حامی بھر لی

سری لنکا کے آنے سے ملک میں 10سال بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ واپس آجائے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ،سری لنکا نے ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے دو

میچز پاکستان میں آ کر کھیلنے کی حامی بھر لی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں10سال بعد بین الاقوامی

ٹیسٹ کرکٹ واپس آجائے گیْ۔ ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔اس کے

علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے پاکستان آنے کے لیے پاکستان حکومت کے بنگلا دیش حکومت کے ساتھ مذاکرات

جاری ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ لیگ میں 9ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 2020میں کھیلی جائے

گی جبکہ دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021میں کھیلی جائے گی جس میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ذرائع

کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو پاکستان لانے کے لیے کوششیں شروع کردی

تھیں۔ اس سلسلے میں بنگلادیش بورڈ سے بات چیت جاری تھی۔خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی میں پی ایس

ایل فائنل دیکھنے آئی سی سی حکام سمیت دیگر متعدد اہم شخصیات آئی تھیں۔فائنل کے بعد آئی سی سی چیف

ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی تھی۔

سری لنکن ٹیم اس سے قبل ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آچکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی محدود

اوورز کی کرکٹ کا دورہ کرچکی ہے۔2009کے سری لنکن ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پاکستان میں بین

الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں