نیوزی لینڈ، سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی کا بل منظور

Spread the love

آکلینڈ(انٹر نیشنل ڈیسک)نیوزی لینڈ میں سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی

عائد کرنے سے متعلق ایک قانونی بل منظور کر لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں

ادارے کے مطابق پارلیمان میں منگل کو کرائی گئی رائے دہی میں 119 ارکان

نے اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف ایک قانون ساز نے اس کی مخالفت

کی۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کے حوالے سے قانونی سازی سخت تر بنائی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں مزید قوانین اسی سال کے اواخر تک متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں