نوجوان فاسٹ بالر محمد الیاس قومی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں

Spread the love

کراچی (سپورٹس رپورٹر) نوجوان فاسٹ بالر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ انہوں

نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ہدف بنا لیا ہے۔اور دیگر تمام کرکٹرز

کی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔پاکستان کپ میں سندھ

کی نمائندگی کرنے والے پیسر نے پی ایس ایل میں بھی ملتان سلطانز کی جانب

سے آٹھ میچوں میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔محمد الیاس کا کہنا تھا کہ وہ جس

انداز سے بالنگ کر رہے ہیں اس کے پیش نظر انہیں آئندہ دو سے تین سال میں

قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی قوی امید ہے۔نوجوان پیسر کے مطابق انہیں جنید

خان جیسے تجربہ کار پلیئر کے ساتھ کھیلنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوا البتہ وہ اپنی

آؤٹ سوئنگ گیندوں میں موجود خامیوں پر سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں