میرا ٹارگٹ بالی ووڈ نہیں ہالی ووڈ ہے :سونیا حسین کاعزم

Spread the love

کراچی (شوبز رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلم آج کے دور میں

بہترین تفریح ہے ، میری فلم ’’ آزادی ‘‘ فلمی کیریئر کی دوسری فلم ہے جسکی

کامیابی کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملے گا۔ لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا

چاہتے ہیں، ملکی فلموں کے ریکارڈ بزنس سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم

پیش رفت ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے

اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی میں کیا۔ انکا کہنا تھا آج فلمیں بن رہی ہیں اور

لوگ سینماکی جانب متوجہ ہورہے ہیں جو ملکی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر

ہے۔ ذاتی طور پر ماضی میں بھی بالی ووڈ کی فلموں میں کام کی آفرزہوتی رہی

ہیں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اب میرا ٹارگٹ بالی ووڈ نہیں ہالی

ووڈ ہے مستقبل قریب میں ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔

انہوں نے کہا مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن

روایتی اور فارمولا فلموں سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا فلم آزادی سے کافی

امیدیں ہیں اس سے قبل فلم مور میں بھی کام کرچکی ہوں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں