مقبوضہ جموں وکشمیرکے معروف عالم دین مولاناغلام نبی فریدآبادی انتقال کر گئے

Spread the love

دعوت وتبلیغ اور اصلاحی سرگر میوں میں مصروف رہے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میں گزارا

جموں(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیرکے معروف عالم دین، جماعت اسلامی صوبہ جموں کے سینئر قائد اورجامع مسجد ابراہیم راجندر بازار جموں کے امام مولاناغلام نبی فریدآبادی 84برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں ۔ مرحوم گزشتہ پانچ دہائیوں سے صوبہ جموں میں دینی خدمات انجام دینے میں سرگرم تھے اور 1965 سے مسلسل جامع مسجدابراہیم راجندربازارمیں امامت کے فرائض دے رہے تھے۔ مولاناغلام نبی فریدآبادی گذشتہ آٹھ ماہ سے علیل تھے۔

مرحوم اپنے لواحقین میں بیوہ، ایک بیٹااورتین بیٹیاں چھوڑگئے ہیں۔ مولاناغلام نبی فریدآبادی کابنیادی طورپرتعلق شیواڈوڈہ سے تھااور اپنی دینی خدمات کی بدولت ریاست بھرمیں منفردمقام اورشناخت رکھتے تھے۔ ریاست جموں وکشمیربالخصوص صوبہ جموں کے مختلف اضلاع بشمول ڈوڈہ ،کشتواڑ، رام بن، ریاسی، راجوری،پونچھ، جموں وغیرہ سے مختلف سماجی اور دینی تنظیموں نے مولاناغلام نبی فریدآبادی کی رحلت پرگہرے رنج ودکھ کااظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاہے۔

ان کے انتقال پر ریاست کے مذہبی حلقوں میں رنج والم کی لہر دوڑ گئی ۔ مرحوم نے اپنی زندگی کا بیش تر حصہ جیلوں میں گزارا۔ انہوں نے دعوت وتبلیغ اور اصلاحی سرگرمیاںآخری دم تک جاری رکھیں ۔ صوبہ جموں کے لوگ بلا تمیز ومذہب وملت مرحوم کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

یاد رہے کہ مولانا کے دوجوان سال بیٹے بھی برسوں پہلے مزاحمتی تحریک میں شہید ہو گئے ہیں۔

ادھرحریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے دیرینہ رکن غلام نبی فریدآبادی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف تحریک اسلامی کے اولین کارکنوں میں شامل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحریکی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم کے لواحقین کے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے مرحوم کی لغزشوں کو معاف کرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے کر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں