مقبوضہ بیت المقدس ،یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا ،بے حرمتی

Spread the love

شرپسند وں کی طرف سے مذہبی رسومات کی ادائیگی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض صہیونی وزیر زراعت اور انتہا پسند سیاست دان اوری ارئیل کی قیادت

میں200یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکز اطلاعات فلسطین

کے مطابق اسرائیلی پولیس کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی طرف سے یہودی آبادکاروں کو فول پروف

سکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ شرپسند وں کی طرف سے مذہبی رسومات کی ادائیگی

میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا ، انتہا پسند یہودی لیڈرارئیل نے اپنے ساتھ آنے والے آباد کاروں کو

مسجد اقصیٰ میں مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں نے باب

السلسلہ کو باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا اور وہاں پر بھی اشتعال انگیز حرکات کی گئیں۔خیال رہے کہ مسجد

اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں اور آئے روز اسرائیلی فوج

اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے

ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں