مریخ پر میتھین گیس دریافت کرلی گئی

Spread the love

یورپی خلائی ایجنسی کے مارس ایکسپریس مشن نے مریخی مدار میں گردش کے دوران گڑھے گیل کریٹر سے میتھین گیس کی خبر دی

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین کے پڑوسی سرخ سیارے مریخ پر میتھین گیس دریافت کر لی گئی ہے۔16 جون

2013 کو مریخ پر اتاری گئی کیوریوسٹی خلائی گاڑی نے مریخ پر میتھین کی جانب اشارہ کیا تھا لیکن اب

ایک اور آزادنہ ذریعے سے اس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مارس ایکسپریس مشن نے

مریخی مدار میں گردش کے دوران وہاں موجود مشہور گڑھے گیل کریٹر سے بھی میتھین گیس کی خبر دی

ہے۔اٹلی میں قومی فلکی طبیعیات انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ڈاکٹر مارکو گویرانا نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ دو

الگ الگ مشنز نے مریخ کے ایک ہی مقام پر آزادانہ ذرائع سے میتھین گیس کی خبر دی ہے۔ اس سے قبل خود

سائنسداں دو دھڑوں میں تقسیم تھے۔ایک گروہ کا کہنا تھا کہ مریخ پر میتھین گیس کے بعض آثار موجود

ہوسکتے ہیں جبکہ دوسرا گروہ اس سے انکاری تھا۔ ہماری زمین پر بھی میتھین کی بڑی مقدار ایک تو قدرتی

ذرائع (گیسی ذخائر) کی صورت میں موجود ہے تو دوسری جانب چھوٹے بڑے جانوروں کے سانس لینے اور

ڈکارنے یا فضلے سے اور جانداروں کے گلنے سڑنے کے عمل سے بھی میتھین پیدا ہوتی رہتی ہے۔لیکن نظامِ

شمسی کے دیگر سیاروں مثلا مشتری، زحل، یورانس اور نیپچون پر بھی میتھین گیس ملی ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں