لاہور ، سسرالیوں نے بہو پرتشدد کے بعد سر کے بال مونڈ دئیے

Spread the love

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون مقدس کے سسر، ساس اورجیٹھ کیخلاف درج

خاتون کے والدین کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں سسرالیوں نے بہو پرتشدد کیا اور سر کے بال کاٹ

دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں ایک اورحوا کی بیٹی پرظلم وستم کے پہاڑتوڑدیئے گئے، گڑھی

شاہوکی رہائشی متاثرہ خاتون مقدس کی شادی دو سال قبل شمالی چھائونی کے رہائشی اعظم سے ہوئی، جس کی

ایک بیٹی ہے، اس کے شوہر کے بیرون ملک ہونے کے باعث سسرالیوں نے دو سال تک تشدد کا نشانہ بنایا

اوروالدین سے بھی ملنے نہ دیا۔متاثرہ مقدس نے کہا کہ اس کے دوماہ قبل سرکے بال مونڈ دیئے گئے، موقع

ملنے پروہاں سے بھاگ کر والدین کے پاس پہنچی۔ متاثرہ خاتون اوراس کے والدین نے وزیراعلی پنجاب سے

نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب شمالی چھائونی پولیس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ مقدس کے سسر،

ساس اورجیٹھ کے خلاف درج کرلیا ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں