غیر قانونی امریکی رہائشیوں کے لیے بڑی خوشخبری

Spread the love

امریکا میں سب کو مفت طبی سہولت دوں گا، برنی سینڈرز کااعلان

مفت طبی سہولت ان امیگرینٹس کو بھی دی جائے گی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں

لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکہ مزید انتظار نہیں کرسکتا،صدارتی امیدوار کا انٹرویو

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز، وائس آف ایشیا)ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ جب وہ امریکی صدر منتخب ہونگے تو تمام غیرقانونی امیگرینٹس کے لیے بھی میڈی کئیر کی مفت سہولت مہیا کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت طبی سہولت ان امیگرینٹس کو بھی دی جائے گی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ سینڈرز نے اسی معاملے پر بھی بل بھی کانگریس میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکا مزید انتظار نہیں کرسکتا، انصاف سب کے لیے کا اصول اپنایا جائے گا۔واضح رہے کہ برنی کیبل کو کا ملاہیریس، کوری بوکر اور ایلزبتھ وارین کی بھی حمایت حاصل ہے اور اسے اوباما کئیر سے بھی بہتر قرار دیا جارہا ہے

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں