عمران خان کا حشر مشرف جیسا ہو گا،بلاول بھٹو

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

کہ احتساب پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے ،نیب کے

ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، سابق آفیسر اسدمنیر کے ساتھ جو نیب نے کیا اس

پر چیف جسٹس نے بھی نوٹس لیا ہے اسلام آباد میں نیب میں پیشی کیلئے گیا تو

وہاں اسد منیر کے حق میں بینرز نظر آئے جن پر قاتل قاتل نیب قاتل کے الفاظ

درج تھے اسدمنیر قابل احترام اور محب وطن پاکستانی تھے جو نیب کے رویے

کی وجہ سے جان سے گئے ۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے آٹزم مرکرز

برائے بحالی و تربیت کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو

زرداری نے کہا کہ عمران خان مشرف کے لوگ ساتھ رکھیں گے تو ایسا تو ہوگا

ان سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں ورنہ آپ کا حشر بھی وہی ہوگا جو آج کل

مشرف کیساتھ ہورہا ہے۔ اگر اٹھارویں ترمیم کے خلاف اقدام کریں گے صوبوں

سے ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کریں گے تو پیپلزپارٹی کے پاس کوئی

دوسرا آپشن نہیں رہے گا اور ہمیں حکومت کو گرانا پڑے گا ۔ پیپلزپارٹی میں کتنا

دم ہے اس کا اندازہ ہمارے ٹرین مارچ سے لگایا جاسکتا ہے جس کو دیکھ کر

وزیر اعظم ہاؤس سے چیخیں نکلی تھیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا

شروع سے پلان ہے جو کام دھاندلی کی وجہ سے نہیں کرسکے وہ کام نیب

گردی، سازشوں اور جے آئی ٹی کے ذریعے حاصل کریں۔ ابھی جے آئی ٹی کی

رپورٹ نہیں آئی تھی کہ انہوں نے کہا تھا سندھ حکومت گرادیں گے۔ایک سوال پر

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دنیا بھر میں قانون ہے کہ جب تک جرم ثابت

نہیں ہوتا آپ بیگناہ ہیں لیکن نیب کے قانون میں آپ اس وقت مجرم ہیں جب تک

آپ بیگناہ ثابت نہیں ہوجاتے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں