عثمان بزدار کو سازشیوں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،حسن مرتضیٰ

Spread the love

عثمان بزدار کو عمران خان کی لاہور آمد پر کچھ دیر کے لئے پیرول پر رہا کیا جاتا ہے، پی پی رہنما کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سازشیوں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے سہولت کاروں نے عثمان بزدار کو باندی بنا رکھا ہے، صوبے کے مالی وسائل پر وفاقی حکومت نے قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو گھومنے پھرنے کی آزادی اور نہ ہی کار سرکار چلانے کی اجازت،وزیراعلیٰ کو پنجاب اسمبلی تک آنے نہیں دیا جاتا۔ عثمان بزدار کو عمران خان کی لاہور آمد پر کچھ دیر کے لئے پیرول پر رہا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار وفاق کی قید میں ہیں اور وفاق نے اس طرح بہانے سے پنجاب کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے اور پنجاب کو براہ راست وفاق سے کنٹرو ل کیا جا رہا ہے اور وہیں سے چلایاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت صرف یہ ہے کہ انہیں ملاقاتوں کے لئے ایوان وزیر اعلیٰ میں بٹھایا گیا

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں