طوفانی ہواؤں میں لاپتہ 3 ماہی گیر بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتار

Spread the love

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور دیگر اداروں کی مدد سے 275 ماہی گیروں کو باحفاظت کراچی پہنچایا گیا

ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے 3ماہی گیروں کی بھارتی نیوی تحویل میں ہونے کی تصدیق ہوگئی،ناصر بونیری

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکورٹی انچارج کی 13 چھوٹی بڑی پاکستانی لانچوں اور لگ بھگ 53ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق

کراچی(صرف اردو ڈاٹ کام نمائندہ)گذشتہ ہفتے کراچی میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کے باعث لاپتہ ہونے

والے ماہی گیروں کے پڑوسی ملک میں ہونے کے اشارے مل رہے ہیں، جن میں سے 3پاکستانی مچھیروں کی

بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکیورٹی

انچارج ناصر بونیری نے اس سلسلے میں بھارتی گجرات کی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے رابطے کی

تصدیق کی ہے۔گذشتہ ہفتے پاکستان میں کراچی سے ماہی گیری کے لیے جانے والے کئی سو مچھیرے

درجنوں لانچوں کے ساتھ شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئے تھے۔ پاکستان میری ٹائم

سیکیورٹی، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور دیگر اداروں کی مدد سے لگ بھگ 275ماہی گیروں کو باحفاظت

کراچی پہنچایا گیا، جبکہ بیشتر علاقے اور ماہی گیر ابھی بھی رابطے میں نہیں۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے

سیکورٹی انچارج ناصر بونیری نے 13چھوٹی بڑی پاکستانی لانچوں اور لگ بھگ 53ماہی گیروں کے لاپتہ

ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی لانچ کا ٹاپا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان صحیح

سلامت ملنا ہی ماہی گیروں کے حراست میں ہونے کا اشارہ ہے۔ناصر بونیری کے مطابق ابراہیم حیدری سے

تعلق رکھنے والے 3ماہی گیروں کی بھارتی نیوی تحویل میں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا

کہ اس سلسلے میں میرا بھارتی گجرات کی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے عہدیدار ول جی بھائی سے رابطہ

ہوا ہے۔ادھر لاپتہ ماہی گیروں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، لاپتہ ماہی گیروں کے سلسلے میں

فشری میں کیمپ لگایا گیا ہے، ایسے میں کراچی کے ماہی گیروں کے بھارتی نیوی کی تحویل میں ہونے کی

اطلاع بھی بڑی خوشخبری ہوگی۔ناصر بونیری کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث سمندر میں پھنسنے والے

275ماہی گیروں کو مختلف ذرائع سے بحفاظت کراچی پہنچایا گیا۔گزشتہ شام طوفان سے بچ کر کراچی پہنچنے

والی لانچ کے ماہی گیروں نے خوفناک مناظر بتائے، ابھی بھی کراچی کی چھوٹی بڑی 13لانچوں اور 53

ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں