سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی سے 11.28ارب روپے کی آمدن ہوئی ، وزیر اعظم

Spread the love

یہ عمل پاکستانی معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سی ڈی اے کے پلاٹوں کی سب سے بڑی

نیلامی سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں جو سب سے زیادہ وصولی ہے۔ جمعہ کی صبح

ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعظم نے کہا

کہ ترقی سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ ماضی میں غیرشفاف اور بد عنوانی کے باعث کتنی رقم ضائع ہوئی۔ یاد

رہے سی ڈی اے نے آٹھ سے گیارہ اپریل تک اسلام آباد میں رہائشی و کاروباری پلاٹوں کی نیلامی کی تھی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں