سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بندش کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

Spread the love

عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بندش کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا عدالت

نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین

رکنی بنچ کی پی ٹی اے ک طرف سے دائر اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے

کہاکہ موبائل فون دہشت گردی میں بھی استعمال ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے عدالت نے سکیورٹی

صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت

26 اپریل تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل پی ٹی اے کی جانب سے دائر کی گئی ہے، پی

ٹی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ۔ہائی کورٹ نے سکیورٹی کے نام پر سروس بند

کرنا غیرقانونی قرار دیا تھا

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں