حمزہ شہباز آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج دوبارہ پیش ہوں گے

Spread the love

لاہور( سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کیلئے نالے کی

تعمیر کے کیس میں نیب کے رو برو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروادیا ، آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ

کیس میں آج دوبارہ نیب میں پیش ہوں گے ۔ نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو گزشتہ

روز صبح گیار ہ بجے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے تقریباً سوا چار بجے پیش ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز تقریباً سوا گھنٹہ نیب دفترمیں موجود رہے جہاں تفتیشی ٹیم نے ان سے رمضان

شوگر ملز کےلئے نالے کی تعمیر اورجعلی سروے کے حوالے سے سوالات پوچھے۔حمزہ شہباز کی پیشی کے

موقع پرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کےلئے پہلے سے ہی موجود تھی جنہوں نے حمزہ شہباز کی

آمد پر بھرپور انداز میں نعرہ بازی کی ۔ نیب حکام نے عطا ءاللہ تارڑ کواندر جانے سے روک دیا اور انہیں گاڑی

سے نیچے اتار دیا گیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس پاور آف اٹارنی ہے اور میں

حمزہ شہباز کا وکیل بھی ہوں لیکن مجھے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں