تبدیلی لانے کادعوی مہنگائی کے سونامی میں تبدیل

Spread the love

اسلام آباد؍ کراچی (کامرس رپورٹر)مہنگائی کے سونامی نے عوام کی چیخیں

نکلوا دیں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہر چیز 15فیصد مہنگی جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کی

اشیاء کی قیمتوں میں 50روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا، نانبائیوں نے بھی

روٹی کی قیمت میں اضافہ کا انتباہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی

اسٹورزپردالوں اورچاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک

اضافہ کیا گیا ہے۔ دالوں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج

پربھی اثراندازہوگا۔اضافے کے بعد سپرکرنل باسمتی چاول کے نرخ میں 28 روپے

فی کلو، سیلا چاول کے نرخ میں 50 روپے فی کلو تک ، دال ماش کے نرخ میں

25 روپے فی کلو تک ، باسمتی چاول کے نرخ میں 11 روپیفی کلو تک، دال چنا

کی قیمت میں فی کلو10 روپے تک جب کہ دال مسور کی قیمت میں 10 روپے تک

اضافہ کردیا گیا ہے۔دال ماش دہلی 115 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو،

دال مسور 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر100 روپے فی کلو، دال چنا 120 روپے

فی کلو سے بڑھ کر130 روپے، دال چنا فی کلو 115 روپے سے بڑھ کر125

روپے فی کلو، سیلا چاول 138 روپے سے بڑھ کر188 روپے فی کلو، سپرکرنل

باسمتی چاول کی قیمت 128 سے بڑھ کر156 روپے جب کہ باسمتی چاول کی

قیمت فی کلو116 روپے سے بڑھ کر127 روپے ہوگئی۔دوسری جانب پی ٹی آئی

حکومت کی طرف سے تبدیلی لانے کادعوی مہنگائی کے سونامی میں بدل رہاہے

جب کہ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بداثرات سامنے

آرہے ہیں۔ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہرچیز 5سے15فیصد مہنگی کردی، گھی، چاول،

چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔کرائے بڑھائے جانے کے بعدمسافروں

اورٹرانسپورٹروں کے جھگڑے شروع ہوگئے۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں

اضافے کاانتباہ کردیا۔گھی کی قیمت دس روپے اضافہ کے ساتھ 160روپے پاوچ کر

دی گئی،چینی 2روپے اضافہ کے ساتھ60روپے کلو،چاول 160سے 200روپے

کلوہوگیا۔ صابن10روپے اضافہ کے بعد 55اور60روپے کاہوگیا ،کیچ اپ 185سے

بڑھا کر200روپے،آٹا تھیلا 810روپے کردیا گیا۔سبزیوں میں

بھنڈی200،کریلہ300،کچنار 240،شملہ مرچ140،مٹر 80،ٹماٹر70روپے

کلوہوگئے ۔ اسٹاپ تا اسٹاپ کرائے میں 2روپے،نواحی علاقوں کے

لیے4سے7روپے،لمبے سفرکے کرایوں میں20 سے30 روپے کا اضافہ کردیاگیا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں