بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی لاہور آمد

Spread the love

بسوں میں بیٹھ کر سکھ یاتری قافلے کی صورت میں گوردوارہ صاحب کرتار پور روانہ ہو ئے

12اپریل کو پاکستان کے دورے پرآنے والے یہ سکھ یاتری کل واپس لوٹ جائیں گے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سیکڑوں سکھ یاتری مختلف

شہروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔بسوں میں بیٹھ کریہ سکھ یاتری قافلے کی

صورت میں گوردوارہ صاحب کرتار پور روانہ ہو ئے ۔بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دورے پر آئے سکھ

یاتریوں نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ماتھا ٹیکی کی رسم ادا کی۔گروگرنتھ صاحب کا اکھنڈ پاٹ کیا اور شبد

کیرتن سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر امریکا سیآئے سکھ یاتریوں کے جتھے کی سربراہ مسز

سیلوین کو چادر پہنائی گئی، سکھ یاتریوں نے اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی، وہ پاکستان میں مذہبی رسومات

کی ادائیگی پر بہت خوش دکھائی دیئے۔12 اپریل کو پاکستان کے دورے پرآنے والے یہ سکھ یاتری 21 اپریل

کو واپس لوٹ جائیں گے۔دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری جوش و خروش کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر

رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں