بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ ، تصادم میں 2 ہلاک، 4زخمی

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں عام انتخابات کے دوران سیاسی کارکنوں

میں تصادم کے باعث 2افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے،ریاست چھتیس گڑھ

میں بم کا دھماکا ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی خبر رساں ادارے

کے مطابق بھارت میں عا م انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں میں پولنگ

اسٹیشن کے اندر اور باہر دنگل کا سماںرہا،سیاسی کارکن اپنی اپنی پارٹی کی

حمایت میں میدا ن میں آگئے۔آندھرا پردیش میں تیلگودیسم پارٹی اور وائی ایس آر

کانگریس پارٹی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلا ک

اور2زخمی ہوئے۔دوسری جانب کوچ بہار میں ٹی ایم سی ورکرز نے حکمراں

جماعت بی جے پی کے ورکرز پردھاوا بول دیا جس سے 2 ا فر اد زخمی ہوئے۔

ادھر چھتیس گڑھ کے نارائن پور اور گاڑھ چھرولی میں ڈیوائس دھماکے ہوئے،

جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب ضلع ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں

بھی دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی گئی۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق پولیس

افسر نے بتایا ڈبرو گڑھ کے علاقے دولیاجن میں ٹی گارڈن سے گزرنیوالی تیل

پائپ لائن سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا، بم کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی

فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم یہاں سے بھی کوئی نقصان کی

اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں