بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 22 افراد ہلاک

Spread the love

طوفانی ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے، ٹریفک کی روانی متاثر، معمولات زندگی درہم برہم

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی ریاستوں راجھستان اور مدھیہ پردیش میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر

تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے علاقوں

چتور گڑھ، سری گنگا نگر، اجمیر، کوٹا اور پلانی میں موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے دوران طوفانی ہوائوں

سے درخت اکھڑ گئے اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

ہو گئے۔طوفانی بارش کے دوران راجھستان میں چھ اور مدھیہ پردیش میں16ل سالہ افراد ہلاک ہوئے۔بارش

کے علاوہ بعض علاقوں میں گرد کے طوفان بھی آئے

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں