بلوچستان: طوفانی بارش سیلابی ریلے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Spread the love

لاشیں نکال لی گئیں ،مزید ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ،لوگوں کو تفریحی مقامات پر نہ جانے کی ہدایت

کوئٹہ(نامہ نگار) بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے ، بوستان میں سیلابی ریلے میں بہہ

جانے والے 3 بچوں سمیت 4 افراد بہہ گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ،

ژوب، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، قلعہ عبداللہ، تربت سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز

بارش ہوئی ،ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ، سیلابی ریلے میں 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جن کی

لاشوں کو نکال لیا گیا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، ڈیرہ بگٹی سمیت

مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ،مزید سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ،سیلاب ریلوں

کے خدشے کے باعث لوگ تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں۔ بوستان میں بہہ جانیوالے 3 بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں کو نکال لی گئیں۔بارش کا طوفانی اسپیل تین روز تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، وہاڑی، میاں چنوں، ساہیوال، پاکپتن میں بادل خوب برسے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کراچی والے بھی تیار رہیں، پیر اور منگل کو برکھا رت کا سماں ہو گا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں