بلوچستان اہم صوبہ،اسلئے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ

Spread the love

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ

دھماکے میں مخصوص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلوچستان اہم صوبہ ہے

اس لیے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو۔تفصیلات

کے مطابق صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ خودکش تھا، دھماکے میں

20افراد جاں بحق اور 48زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے اور زخمیوں

کی صورتحال دیکھی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے لگتا ہے کہ مخصوص

کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلوچستان اہم صوبہ ہے اس لیے دشمن نشانہ بنا

رہے ہیں۔ مستقبل میں بلوچستان اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے، دشمن نہیں چاہتا

بلوچستان میں امن ہو۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو بلوچستان میں ناکام

کردیں گے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پاکستان خطے کا اہم

ملک بننے جا رہا ہے، دشمن کی کوشش ہے پاکستان میں بد امنی کی جائے۔انہوں

نے مزید کہا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے

گا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں