بدین: طوفانی ہواؤں سے تباہی، آم کی فصل کو نقصان

Spread the love

دیہی اور ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ تاحال جاری

بدین(بیورو رپورٹ)سندھ کے ضلع بدین میں چلنے والی طوفانی گرد آلود ہواؤں نے تباہی مچا دی، آم کی فصل

کو نقصان پہنچا۔سمندری مدوجزر میں اضافے کے باعث ماہی گیروں نے کشتیاں کھڑی کر دی ہیں۔ضلع بدین

کے تمام شہری دیہی اور ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ

روز تیز ہوائوں اور مٹی کے طوفان کے سبب متعدد درخت اکھڑ گئے، درجنوں کچے مکانات کو جزوی نقصان

پہنچا۔تیز ہوائوں کے جھکڑوں کے نتیجے میں آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور درخت کیریوں سے

خالی ہوگئے ہیں جبکہ سورج مکھی کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔تیز ہوائوں کے باعث سمندری

مدوجزر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کردی ہیں

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں