ایک ڈاکو کو پکڑیں تو سارے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے: اعجاز احمد چوہدری

Spread the love

یہاں ہر بڑاڈاکو نیلسن منڈیلابن جاتاہے

لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری

نے کہاہے کہ پاکستان ایک نظریے پر بنا تھا، ہم اس نظریے سے دور چلے گئے تھے،جو قوم اپنے نظریے

سے ہٹتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے، نئے پاکستان کا مطلب قائداعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا

پاکستان ہے، مدینہ ریاست ایک ماڈل تھی جس پر ایک عظیم قوم بنی ہم نظریے پر واپس نہ آئے تو پاکستان کا

مقصد ختم ہو جائے گا، ہم نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنا ہے، مدینہ ریاست کا سب

سے بڑا اصول انصاف اور انسانیت تھا۔وہ میرا سکول لاہور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کے

موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کر پٹ سیاست دانوں کی وجہ سے پاکستان سے پیچھے رہ گیا

ہے،زندگی کی بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں، تعلیم ، انصاف ، صحت اور روزگار ہے تو سب کچھ ہے، ایک

ڈاکو کو پکڑتے ہیں تو اسمبلی میں سارے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، مغربی

جمہورتیں ہم سے آگے نکل گئی ہیں، یہاں ہر بڑاڈاکو نیلسن منڈیلابن جاتاہے، (ن) لیگ نے وزیراعظم عمران

خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا جس نے چالیس سال پرانے کاغذات عدالت میں پیش کیے اور صادق و امین

قرار پائے ، کرپٹ مافیا جتنا بھی شور مچائیں ایک ایک کا احتساب کریں گے،جمہوریت کے نام پر کرپشن ٹولہ

اپنی چوری چھپانے میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانا چاہتے ہیں

تا کہ امیر لوگ بھی سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروائیں، ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کی اصلاحات مزید تیز

کرنے کی ضرورت ہے، ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے، بیماری سے غریب خاندان کا

بجٹ خراب ہو جاتا ہے پی ٹی آئی حکومت نے صحت انصاف کارڈ شروع کر دیا ہے جس سے عام آدمی کو

علاج کی مفت سہولت میسر ہو گی ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں