ایک اور لیگی کو گرفتاری کا خطرہ

Spread the love

مفتاح اسماعیل کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا

کراچی (کورٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی 10روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی

گئی۔ منگل کو لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ

سے رجوع کر لیا، عدالت نے سابق وزیرخزانہ کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی، انہیں 2 لاکھ

روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے

خلاف ان دنوں نیب کے اسلام آباد آفس میں انکوائری جاری ہے جس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے

حفاظتی ضمانت کروائی گئی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں