اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون ملتا ہے :صنم ماروی

Spread the love

کراچی (شوبز رپورٹر)پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ صنم

ماروی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کا کلام گا کر دلی سکون ملتا ہے ،ان بزرگوں

کے کلام نے میری زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ آج

میں جس مقام پر کھڑی ہوں یہ سب خدا کا کرم اور بزرگان دین کے کلام کی

بدولت ہے۔انہوں نے کہا پوری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو عزت اور مقام پاکستان

میں ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ صنم ماروی نے کہا نئے گلوکاروں کیلئے میرا یہ پیغام

ہے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کریں اور

اپنے سینئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس میدان میں

وہی کامیاب ہوتا ہے جو اس کام کو جنون بنا کر اپنے اوپر سوار کر لیتا ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں