انتخابی مہم میں مودی کی حواس باختگی،پلوامہ واقعہ پر پاکستان مشکل سے دوچار کا شوشہ چھوڑ دیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی مہم میں

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے،گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذر یعے

500مقامات پرچوکیداروں سے خطاب کیا اور کہا کانگریس پاکستان کے بیانیہ کی

ترویج کر رہی ہے، پلوامہ پر پاکستان مشکل کا شکار ہے اسیلئے ابھی تک کسی

کوحملے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان

بالاکوٹ میں تعمیر نو کر رہا ہے تا کہ لوگوں کو دیکھایا جا سکے بالاکوٹ کی

عمارت ابھی بھی قائم ہے۔ پاکستان کیساتھ جھگڑے میں وقت ضائع نہیں کرنا

چاہیے بلکہ اسے اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اب تک اس کیساتھ

جھگڑے پربہت وقت ضائع کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے

پاکستا ن کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ مودی سرکار نے انتخابات میں

جیت کیلئے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا، نیا بھارت کے نعرے کیساتھ وزیر

اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا

باضابطہ آغاز ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا ۔ جہا ں انہوں نے کہا تھا

وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو گزشتہ الیکشن میں سب

سے زیادہ نشستیں اتر پردیش سے حاصل ہو ئی تھیں۔واضح رہے بھارت میں اگلے

پارلیمانی انتخابات کے طویل سلسلے کا آغاز گیارہ اپریل سے ہوگا۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں