ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ،پنجاب حکومت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے 11 اپریل کو جواب طلب

Spread the love

حکومت نے 9سے 15فیصد تک اضافہ کیا، کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے‘درخواست گزار

لاہور ( وائس آف ایشیا) لاہور ہائیکورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے

خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو

جواب طلب کر لیا۔جسٹس امیر بھٹی ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں پنجاب حکومت

وفاقی حکومت اور ڈرگ لیگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار

کیا کہ جان بچانے والی قیمتوں میں حکومت نے 9سے 15فیصد تک اضافہ کیا، ادویات بنانے والی کمپنیز نے

حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات

بنانے والی کمپنیز کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔ استدعا ہے کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد

اضافہ کرنے والی میڈیسن کمپنیز کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں