72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کے شیڈول کا جاری

Spread the love

کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سپورٹس شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، بیان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، اتوارکے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سپورٹس شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، انہوں نے بتایا ہے کہ آرچری(مرد)کے مقابلے آرچری کلب نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 3 سے 5 اپریل تک صبح 9 بجے سے 4بجے سہ پہرتک، اتھلیٹکس(مرد)کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں 3 سے 5 اپریل تک صبح 9بجے سے شام5بجے تک، باڈی بلڈنگ(مرد)کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم کے باہر4 سے 5اپریل تک صبح 10بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک، باکسنگ(مرد)کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم کے باہر رنگ میں 3 سے 5 اپریل تک صبح 8بجے سے شام 5بجے تک، بیڈمنٹن(مرد) کے مقابلے جمنیزیم ہال میں 3 سے 5 اپریل تک صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک، بیس بال (مرد) کے مقابلے بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون میں 3 سے 6 اپریل تک صبح 9بجے سے شام 6بجے تک، سائیکلنگ (مرد) کے مقابلے سائیکلنگ ویلوڈروم اور رایا ڈی ایچ اے میں 3 سے 6 اپریل تک صبح 8 بجے سے 12بجے تک، فٹ بال (مرد) کے مقابلے ماڈل ٹائون گرائونڈ میں 3 سے 6 اپریل تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک،جمناسٹک (مرد) کے مقابلے اسلامیہ کالج سول لائنز میں 4،5 اپریل کو 3بجے سے 6بجے تک، ہاکی (مرد) کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور منی ہاکی سٹیڈیم میں 3 سے 5 اپریل تک صبح 9بجے سے ساڑھے 5بجے تک،کراٹے(مرد) کے مقابلے جمنیزیم ہال میں 4،5اپریل کو صبح 10سے 3بجے سہ پہر تک، کبڈی (مرد) کے مقابلے 4،5 اپریل کو پنجاب سٹیڈیم میں ساڑھے 9بجے سے 6بجے تک، کک باکسنگ(مرد)کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم کے باہر رنگ میں 3،4اپریل کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک، ٹینس(مرد) پنجاب انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم میں 3سے6اپریل تک 9بجے سے 6بجے تک، پینٹاتھلون (مرد) کے مقابلے 4،5 اپریل کو پنجاب سٹیڈیم میں ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک، رولر سپورٹس(مرد) کے مقابلے پی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس نیازی چوک میں 4،5 اپریل کو صبح 9بجے سے 5بجے تک، سکواش (مرد) کے مقابلے پنجاب سکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ میں 4 سے 6 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 7بجے تک، سوئمنگ (مرد) کے مقابلے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 5،6اپریل کو 11بجے سے ساڑھے 5بجے تک، ریسلنگ (مرد) کے مقابلے پنجاب گروپ آف کالجز مسلم ٹائون میں 4،5 اپریل کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک، ویٹ لفٹنگ (مرد) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں 4،5 اپریل کو صبح 8بجے سے 12 بجے تک، والی بال (مرد) کے مقابلے جمنیزیم ہال میں 3سے6اپریل تک صبح8بجے سے 6بجے تک ہوں گے۔ اتھلیٹکس (گرلز) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں 5اپریل کو 9سے ساڑھے 4بجے تک، باسکٹ بال(گرلز) کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ٹائون شپ میں 3سے 6اپریل کو صبح 9بجے سے 3بجے تک، ہینڈ بال(گرلز)کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ٹائون شپ میں 3سے 6اپریل کو صبح 9بجے سے 3بجے تک، ٹیبل ٹینس (گرلز) کے مقابلے جمنیزیم ہال میں 3 سے 6 اپریل کو صبح 10بجے سے 2بجے تک،والی بال (گرلز)کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ٹائون شپ میں 3سے 6اپریل کو صبح 9 بجے سے 3 بجے تک، تائی کوانڈو (گرلز) کے مقابلے کوچنگ سنٹر ہال نمبر ایک میں 4،5اپریل کو ساڑھے 9سے 5بجے تک، ووشو(گرلز) کے مقابلے کوچنگ سنٹر ہال نمبر 2 میں 6،5 اپریل کو 8 سے ایک بجے تک منعقد ہوں گے۔سپیشل چلڈرن کے اتھلیٹکس کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں 3اپریل کو 10بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے تک، سائیکلنگ کے مقابلے 4اپریل کو پنجاب سٹیڈیم میں 10بجے سے 11بجے تک ہوں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں