22 اے اور بی کی واپسی پر احتجاج کا سلسلہ میر پور خاص پہنچ گیا

Spread the love

میرپورخاص( صباح نیوز) سیشن جج صاحبان سے 22 اے کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات

واپس لیئے جانے پر میرپورخاص میں وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی اس حوالے سے وکلا ء برادری نے

بار ایسوسی ایشن کے صدر میر نعیم تالپور کی قیادت میں عدالت کے احاطے میں احتجاج اور مظاہرہ کیا اور

عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا بار کونسل کے صدر میر نعیم تالپور و دیگر نے کہا کہ سیشن جج کے

اختیار22 اے کو واپس کیا جائے کیو ں کہ اس سے غریب لوگوں کی فوری داد رسی ہوتی تھی پولیس فوری

طور پر کسی بااثر فرد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرتی تھی جب کے سیشن جج کے اختیار سے فوری مقدمہ

درج کر لیا جاتا تھا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب تک ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لاہور، کراچی

پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں یہ احتجاج کیا جا رہا ہے

یہ پڑھیں: پشاور میں وکلا کی ہڑتال

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں