یم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Spread the love

حادثے کے وقت اپنی گاڑی میں سب سے پیچھے تھا، گڑھے کی نشاندہی کیلئے کوئی نشانی نہیں تھی، سنجے پروانی

کراچی( سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے

ہیں، حادثہ ٹول پلازہ کراچی کے قریب پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما

خواجہ اظہار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ ٹول پلازہ کراچی کے قریب پیش آیا ہے۔ حادثہ

ٹول پلازہ کراچی کے قریب پیش آیا ہے۔خواجہ اظہار کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا, جہاں انہیں طبی امداد

دی گئی۔ اس موقع پر ا یم کیو ایم کی اعلی قیادت بھی اسپتال پہنچ گئی۔خواجہ اظہار کے قافلے میں شریک ایم

کیوایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں

سب سے پیچھے تھا۔سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ روڈ پر گڑھا کھدا ہوا تھا لیکن علامت کوئی نہیں تھی جبکہ

تعمیراتی کام کے باعث پڑی مٹی ڈرائیور کو نظر نہیں ا?ئی اور گاڑی ٹکرا گئی، حادثے کے مقام پر متبادل

راستہ تھا لیکن اس کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔رہنما ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے وقت

گاڑی کی رفتار تیز تھی، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی تھی اس لئے محفوظ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ

خواجہ اظہارکی گاڑی کے پیچھے بیٹھے 2 گارڈ گاڑی سے گرگئے تھے، واقعے کے بعد میری گاڑی میں

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں