ہر عمر کے مسافرکی طورخم باڈر پرپولیو ویکسینیشن 25 مارچ سے شروع

Spread the love

پشاور(مانئٹرنگ)پولیو خاتمہ کی عالمی کوششوں اور پاکستان کے قومی ایمرجنسی

ایکشن پلان میں پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے کے واحد مقصد کے پیش

نظر، طورخم گیٹ عبور کرنے والے ہر عمر کے افراد کو پولیو قطرے پلوانے کا

کام مارچ 25، 2019 سے شروع کیا جا رہا ہے۔کوآرڈَینیٹر ایمرجنسی آپریشن

سینٹر خیبرپختونخواہ کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد آفریدی نے کہا پاکستان افغانستان

کی سرحد پر طورخم گیٹ عبور کرنے والے ہر عمر کے مسافر کو پولیو وائرس

کی ترسیل کو روکنے کے مقصد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ انہوں نے

کہا کہ ہم پولیو خاتمے کے بہت قریب ہیں اور حکومت پاکستان اور افغانستان کے

طورخم گیٹ پر ہر عمر کے مسافر کو پولیو قطرے پلوانے کے اس متفقہ فیصلے

سے پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں