گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سکندر پور کی عمارت کسی وقت بھی منہدم ہو سکتی

Spread the love

کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے، مصوم بجے 16سال سے ہیڈ مسٹریس کے گھر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

اہالیان علاقہ کا سکول کی خستہ حال بلڈنگ کی فوری تعمیر کا مطالبہ

پسرور (نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سکندر پور کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے مصوم بجے تقریبا 15/16سال سے اسی سکول میں تعینات ہیڈ مسٹریس کے گھر میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور اہلیان علاقہ کا سکول کی خستہ حال بلڈنگ کی فوری تعمیر کا مطالبہ واقعات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سکندر پور کی عمارت جو کہ باہر سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور سکول کے کمرے اور برآمدہ سے سمینٹ گر چکا ہے جس پر سکول میں عرصہ تقریبا 15/16سال سے تعنیات سکول کی ہیڈ مسٹریس مقبول بی بی نے سکول کے باہر والے گیٹ پر سکول کی بلڈنگ خطرناک کا بورڈ لگا کر سکول کے مصوم بچوں کو اپنے گھر پر تعلیم دینے میں مصروف ہے

بچے سکول کی بلڈنگ خراب ہونے کی وجہ سے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اس پر اہلیان گائوں والوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل سکول کی عمارت بلکل ٹھیک ٹھاک تھی سکول کے پڑوس میں واقع لوگوں کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کو ہیڈ مسٹریس کے شوہر نے توڑا ہے ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سکول کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے اگر اس کو چیک کیا جائے تو سب کچھ واضع ہو جائے گا اس پر اہلیان گائوں والوں کا کہنا ہے کہ پہلے نمبر پر ہیڈ مسٹریس سے 15/16سالوں کی تعنیاتی کا حساب لیا جائے کہ اس کو اس دوران کتنے فنڈز ملے ہیں اور اس نے سکول پر کتنے خرچ کیے ہیں اور اس سے پوچھا جائے کہ سکول کی چھت کیسے گری ہیں اور اہالیانِ محلہ سے معلوم کیا جائے کہ سکول کی چھت کو کیسے گرایا گیا ہے

اہالیانِ محلہ نے کمشنر گوجرانوالہ ۔ڈی سی سیالکوٹ ۔ اور سی او ایجوکشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی دیر ایک ٹیچر ایک ہی جگہ پر کیسے تعنیات رہ سکتی ہے اس کو اس سکول سے کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کیا جائے اور اس کی جگہ پر کسی دوسری ٹچیر کو تعنیات کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں