کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

Spread the love

نیوزی لینڈ میں اپنے سفیر سے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی،وزیر خارجہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک

ہے، اس دہشت گرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے

مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں اپنے سفیر سے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ

واقعے میں کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ

کی مساجد میں المناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمشنر مقامی

انتظامیہ سے رابطے میں ہے، ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں