کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

Spread the love
کرائسٹ چرچ کے ہیرو پروفیسر نعیم راشد شہید

پاکستان کو شہید میاں نعیم راشد پر فخر ہے،کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ کے پاکستانی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان

شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے، آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی، اہلیہ عنبرین

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے)وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ کے پاکستانی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ پاکستان کو شہید میاں نعیم راشد پر فخر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میاں نعیم راشد سفید فارم دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہوئے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں نعیم راشد کی ہمت اور بہادری پر انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ادھر نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں