کانگریس نے مودی حکومت کو سٹریٹیجک وسفارتی ناکامی قرار دے دیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے

بالاکوٹ پر مبینہ فضائی حملہ کے بعد مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گر د

قراردینے کے معاملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی ہرممکن کوشش کر رہی تھی۔

لیکن تازہ پیش رفت سے اسے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس

پورے معاملے میں ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے

پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے حکومت کی سٹریٹیجک اور

سفارتی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ایک بار

پھر اجاگر ہوگئی ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے

ایک ٹویٹر پیغام میں لکھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آج پھر ایک مایوس

کن دن ہے۔ 56 انچ والی گلے ملنے کے سفارت کاری (ہگپلومیسی) اور جھولا

جھولنے کے کھیل کے بعد بھی چین پاکستان کا اتحاد بھارت کولال آنکھ دکھا رہا

ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں