ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی آئس فیکٹریوں اورمشروبات ساز کمپنیوں کی چیکنگ کا حکم

Spread the love

برف کی تیاری کے لیے زنگ سے پاک سٹیل بلاکس کے استعمال، آر او فلٹرز لگوانے کی ہدایات

برف خانوں، مشروبات کی کمپنیوں کو مفت مشاورت فراہم،صوبہ بھر میں تربیتی سیشن اور آگاہی مہمات چلائی جائیں

مشروبات کے پروڈکشن یونٹس میں صفائی، جراثیم سے پاک آلات اور معیاری اجزاء کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوانین کے مطابق کام کرنے کی مشاورت کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے موسم کی تبدیلی کے پیشِ

نظر آئس فیکٹریوں اورمشروبات ساز کمپنیوں کی چیکنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔مشروبات کے پروڈکشن

یونٹس میں صفائی، جراثیم سے پاک آلات اور معیاری اجزاء کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کی راہ

نمائی کے لیے صوبہ بھر میں تربیتی سیشن اور آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق موسم کی

تبدیلی کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی تبدیلی کے پیشِ نظر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آئس فیکٹریوں

اورمشروبات ساز کمپنیوں کی چیکنگ کا حکم جاری کیا ہے۔صوبہ بھر میں برف خانوں کو مکمل چیک کر کے

کام کی اجازت دی جائے گی۔برف خانوں کے پانی کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں ،جہاں پانی آلودہ ہو وہاں آر او

فلٹرز لگوائے جائیں گے۔برف خانوں میں لگے تمام آلات منظور شدہ معیار کے مطابق بنانے کے احکامات

جاری کیے گئے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں برف کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔آلودہ پانی ،زنگ آلود بلاکس سے تیار

یہ بھی پڑھیں

برف انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برف کی تیاری کے لیے زنگ

سے پاک، سٹیل کے بلاکس لگوائے جائیں ۔ مشروبات ساز کمپنیوں کے پروڈکشن یونٹس میں صفائی، جراثیم

سے پاک آلات اور معیاری اجزاء کو یقینی بنایا جائے گا ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہناتھا کہ انڈسٹری کی

راہ نمائی کے لیے صوبہ بھر میں تربیتی سیشن اور آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔قوانین کے مطابق کام کرنے

کی مشاورت کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے برف خانوں اور مشروبات سازکمپنیوں کو مفت

مشاورت فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں