ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملک سیلر ایسوسی ایشن کے وفد کی ہیڈکوارٹرمیں ملاقات

Spread the love


کھلے دودھ کے کوالٹی پیرا میٹرز اور چیک کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت
ایسوسی ایشن کاکھلے دودھ کو ٹیسٹ کرنے کے طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار،ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کی سفارش
کلو کے ساتھ کلو فری دودھ دینے والے ہرگز خالص دودھ نہیں بیچ رہے۔ملک سیلر ایسوسی ایشن
ہمارا احتجاج فوڈ اتھارٹی کے خلاف نہیں، ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف ہے۔ ایسوسی ایشن وفد
خالص دودھ کے نام پر پاؤڈر ملک فروخت کرنے والے صارف کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصد خالص اشیاء کی یقینی فراہمی ہے، کسی کاروبار کا نقصان کرنا نہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان
لاہور (صباح نیوز)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فود اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے

ہیڈ کوارٹر میں ملک سیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ کھلے دودھ کے

کوالٹی پیرا میٹرز اور چیک کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے

اعتماد کا اظہار کر دیا۔پاؤڈر ملک بیچنے والوں کے ہرگز ساتھ نہیں بلکہ اس جہاد

میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سے ملک سیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کے دوران کھلے دودھ کے

کوالٹی پیرا میٹرز اور چیک کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی۔ملک

سیلر ایسوسی ایشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کھلے دودھ کو ٹیسٹ کرنے کے

طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے صوبہ بھر میں دودھ پر لگائی

گئی فری سیلز آفر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کی بھی سفارش کی ہے۔مختلف

علاقوں میں کلو کے ساتھ کلو فری دودھ دینے والے ہرگز خالص دودھ نہیں بیچ

رہے۔ ایسوسی ایشن ممبران کا کہنا تھا کہ پاؤڈر ملک بیچنے والوں کے ہرگز ساتھ

نہیں بلکہ اس جہاد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہیں۔ہمارا احتجاج فوڈ اتھارٹی

کے خلاف نہیں، ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف ہے۔اس موقع پرڈی جی فوڈ

اتھارٹی کاکہنا تھا کہ خالص دودھ کے نام پر پاؤڈر ملک فروخت کرنے والے

صارف کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں۔صوبہ بھر میں خالص دودھ کی فراہمی

یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کا خاتمہ بھی اولین ترجیح ہے۔کیپٹن (ر)

محمد عثمان نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصد خالص اشیاء کی یقینی

فراہمی ہے نہ کہ کسی کاروبار کا نقصان کر نا ہے۔ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے

لیے جس حد تک بھی جانا پڑا ہم کسی دباؤ کو قبول کیے بغیر جائیں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں