چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات آج ہونگے

Spread the love

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین و پاکستان وزرائے خارجہ کی سطح پر اسٹریٹیجک

مذاکرات آج بروزمنگل بیجنگ میں ہونگے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین

پاک چین تعلقات ،مشترکہ تحفظات، مشترکہ مفادات اور علاقائی و بین الاقوامی

امور پر گفتگو ہو گی جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے بھی تبادلہ خیال

کیا جائیگا، مسعود اظہرکے بارے میں چین کا موقف واضح اور اٹل ہے۔ چین اس

معاملہ کو تعمیری اور ذمہ دارانہ اند ا ز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے

گا، تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کینگ شوانگ کا پیر کو

معمول کی پریس بر یفنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات کے ایجنڈے

کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا چین پاک بھارت ہمسایہ ملک ہو

نے کے ناطے دوطرفہ امن اور استحکام کیلئے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور

چین دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی سعی جاری رکھے گا۔ چین

کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدام کی تعریف کرتا اور سراہتا ہے، اس

راہداری سے دونوں ممالک کے مابین تنائو میں کمی کیلئے مدد ملے گی۔ امید ہے

پاک بھارت اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے بہتر حل تلاش کرنے میں کامیاب

ہو جائیں گے۔ کینگ نے مسلم ممالک میں چینی سرمایہ کاری کے سوال کا جواب

دیتے ہوئے کہا چین اشتراکی اصول پر کاربند ہے۔ چین ہر ملک با الخصوص بیلٹ

اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ممالک کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کرے گا تاکہ یہ

ممالک بھی اقتصادی فوائد سے بہرہ مند ہو سکیں، ان تمام ممالک کا سنکیانگ کے

حوالے سے کوئی تعلق نہیں اس معاملے پر چین کی پوزیشن صاف اور سامنے

ہے، سنکیانگ میں انتہا پسندی کیخلاف سختی سے نمٹا گیا ہے ۔بین الاقوامی

برادری اور عوامی رائے چین کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے

خارجہ کے اجلاس میں چینی اقدامات کو منصفانہ قرار دیا گیا ۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں