پچیس سالہ لڑکے اورمیڈیکل کالج کی فرسٹ ایئر طالبہ کو اغواء کر لیا گیا۔

Spread the love

سیالکوٹ (شہزاد ابریز خان سے)تھانہ اگوکی کے علاقہ روڑس روڈ پر کار سوار ملزمان پچیس سالہ لڑکے

کوجبکہ مہاراجہ روڈ پرنجی میڈیکل کالج کی فرسٹ ایئر طالبہ کو اغواء کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قیصر

محمود کا بھتیجا ذیشان علی روڑس روڈ پر واقع فیکٹری میں اپنے دوست محسن کو ملنے کیلئے آیا۔ اور جب وہ

واپس جانے کیلئے فیکٹری سے باہر نکلا تو ایک کار جس میں چار افراد سوار تھے ذیشان علی کو زبردستی

کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے قیصر محمود کی رپورٹ پر اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں بتایا گیا ہےکہ ریحانہ عابد کا بیٹا مدثر بٹ اپنی ہمشیرہ ایمان بٹ کو کالج چھوڑ کر گیا

تھا اور جب وہ اسے چھٹی کے بعد لینے کیلئے آیا تو وہ کالج میں نہیں تھی۔ ریحانہ عابد نے الزام لگایا ہے کہ

اس کی بیٹی کو عباس وغیرہ چار ملزمان نے اغواء کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،

پولیس کے مطابق اغوا ہونے والی طالبہ کی تلاش جاری ہے اور جلد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں